• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے جبکہ تھوڑی دیر میں پورے کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، ملیرہالٹ، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں آسمان پر کالی گھٹاؤں کا ڈیرہ ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بارش کے نئے سسٹم کے باعث تین سے چار روز کے دوران شہر میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے جبکہ مختلف مقامات پر آج ہلکی بارش اورکہیں کل کی طرح آندھی آنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کراچی کےمشرقی حصے میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں گرمی کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی۔

تازہ ترین