غیر ملکی بچی نے پاکستانی اداکاراؤں کا روپ دھار لیا

July 11, 2020

جنوب مشرقی یورپ کے ملک البانیا کی ایک 3 سالہ بچی نے خود کو مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے روپ میں دھار لیا ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے ایسے میں بڑوں کی طرح بچے بھی گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں، سیر کے لیے کہیں نکل نہیں سکتے، نا ہی کھیل کُود کے لیے اپنے پسندیدہ تفریحی مقامات پر جاسکتے ہیں۔

ایسے میں والدین گھروں ہی میں اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اُن کے بچے 24 گھنٹے موبائل فون استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بچوں کی صحت کے لیے بےحد مضر ہے۔

اب اِس ضمن میں ایک البانوی ماں نے اپنی 3 سالہ ننھی پری کو پاکستان کی نامور اداکاراؤں کی طرح نظر آنے کے لیے ایک خصوصی سرگرمی کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی مارج کو سارہ خان، ماورا حسین اور مایا علی سمیت دیگر اداکاراؤں کی طرح لباس پہنا کر تصاویر لی ہیں اور پھر اداکاراؤں کی تصاویر کے ساتھ اپنی بیٹی کا فوٹو کولاج بناکر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔


آئیے دیکھتے ہیں کہ مارج نے خود کو پاکستان کی کونسی کونسی خوبصورت اداکاراؤں کی طرح بنانے کی کوشش کی ہے، تصاویر ملاحظہ کیجیے:

ماورا حسین:

سارہ خان:

آئمہ بیگ:

سجل علی:

علیزے شاہ:

نمرہ خان:

مایا علی:

حریم فاروق:

نیلم منیر:

زارا نور عباس:

واضح رہے کہ مارج کی اِن تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور ہر ایک صارف اِس بچی کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے۔