سندھ میں کاروکاری کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فضہ ذیشان

July 11, 2020

تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی صدر فضہ ذیشان نے سندھ میں خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات پر چیف جسٹس سے سوموٹو لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کاروکاری کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں فضہ ذیشان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مراد علی شاہ کے علاقے میں خواتین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر حیرت ہے کہ وہ ایکشن نہیں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کاروکاری کے واقعات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے ، سندھ میں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کی بات کرنے والے خاموش کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے لئے رکھی گئی رقم پیپلز پارٹی کے وزراء ڈانس پارٹیوں پر صرف کرتے ہیں۔