رحیم یارخان: ایک گھر سے چنکارا نسل کے 5 ہرن برآمد

July 11, 2020

رحیم یار خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرکے ایک گھر سے چنکارا نسل کے 5 ہرن برآمد کرلیے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق خانپور میں ایک گھر پر کارروائی کرکے چنکارا نسل کے 5 ہرن قبضے میں لے کر وائلڈ لائف مرکز منتقل کردیئےگئے۔

گھر کے مالک کے پاس صرف دو ہرن رکھنے کا لائسنس تھا۔

پیر کے روز گھر کے مالک اور ہرنوں کو عدالت پیش کیا جائے گا، تاہم ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔