ڈی جی ہیلتھ سندھ کا تمام ضلعی ہیلتھ افسران کو خط

July 12, 2020

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے تمام ضلعی ہیلتھ افسران کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والے عملے کوکورونا وبا میں کام کرنے سے روک دیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کورونا وبا میں بھرتی کئے گئے عملے کو استعمال کریں۔

خط میں کہا گیا کہ حفاظتی ٹیکوں کے عملے کو کورونا کی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے کیونکہ عملے کو کورونا کی ڈیوٹی پر بھیجنے سے روٹین ایمونائزیشن متاثر ہورہی ہے۔