چین: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 480 سال پرانا پُل ٹوٹ گیا

July 12, 2020

چین: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 480 سال پرانا پُل ٹوٹ گیا

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے480 سال پرانا پُل دیکھتے ہی دیکھتے ٹوٹ گیا۔

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حدخوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

چین کے صوبے Anhui میں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ سیلابی پانی کی وجہ سے480 سال پرانا پُل دیکھتے ہی دیکھتے ٹوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔