کٹھن حالات کا مثبت حکمت عملی سے سامنا کیا، ڈاکٹر فیض عباسی

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہےکہ لاک ڈاؤن کے دور نے جامعات میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اُجاگر کردیا ہے، ٹیکنالوجی ناگزیر ہےجس کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے ، اپنے7 سالہ دور میں بہت سے مسائل اور کٹھن حالات کا سامنا کیا تاہم ہر منفی سوچ کا مثبت حکمت عملی سے سامنا کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر ’ 2013ء سے 2020ء تبدیلی کادور :اچھے سے عظیم ترین کا سفر ‘ کے عنوان سے لائیو سیشن کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی کے طلباء سید حماد علی اور عروج مقصود نے کیا اور سوالات پوچھے۔ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے مزید کہا کہ جامعہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز بنا دیں ، انفرااسٹرکچر بہتر کردیا ، چار منزلہ عمارت میں لفٹ نصاب کردی، عوامی وائس چانسلر ہوں ، تمام فیکلٹی ارکان، ملازمین اور بالخصوص طلباء سے بہترین تعلقات ہیں اور انہیں پیغام دیتا رہتا ہوں کہ ہمیں ادارے کی ترقی کیلئے مل کر رہنا ہوگا۔