چوہنگ ،باٹاپور،ریس کورس،غازی آباد،ستوکتلہ ،نیوانارکلی شیراکوٹ ،مانگامنڈی ،ڈیفنس اوردیگر علاقوں میں وارداتیں

July 13, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکل ،گاڑیاں اورقیمتی سامان چھین لیاگیا۔ چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصدق کے گھر سے5لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان ،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر سے 3لاکھ70ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان ، ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے منور حیات کے گھر گھس کر2لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے .ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جہانگزیب کے گھر سے 1لاکھ80ہزار ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے فیصل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے جمشید سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان ۔نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسین احمد سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان ، شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واحد سے17ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ مانگا منڈی اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں ، کاہنہ ،شاہدرہ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔