جعلی ڈومیسائل، تحقیقاتی کمیٹی چور کو چوکیدار بنانے کے مترادف ، ایم کیو ایم

July 14, 2020

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جا نب سے قائم ’’تحقیقاتی کمیٹی برائے جعلی ڈومیسائل‘‘ پر اپنے شدید تحفظا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہےکہ یہ کمیٹی’’ چور کو چوکیدار‘‘ بنانے کے مترادف ہے، اس کمیٹی میں جو اراکین شامل ہیں وہی درا صل جعلی ڈومیسائل بنانے کے دھندے کے سر پر ست بھی ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ز اور چیف سیکر ٹریز عدالت کے روبرو اطمینان بخش جو اب نہیں دے سکے، ایسی صورت میںجعلی ڈومیسائل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی متنازع ہو جا تی ہے، کیو ں کہ یہ خو د ایسے کا روبا ر میں ملو ث ہیں! ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ما ضی میں بھی اس قسم کی کمیٹی کے قیام پر اپنے تحفظا ت کا اظہا ر اور اسے عدالتی امو ر میں مداخلت سے تعبیر کر تی رہی ہے ۔