شندور پر کو گلگت بلتستان کا حصہ قرار دینے کے خلاف مظاہرہ

July 14, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان کے کے زیر اہتمام شندور پر کو گلگت بلتستان کا حصہ قرار دینے کے وفاقی حکومت کے فیصلہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے میں شندور سیفٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم ،چتراک لائٹ فورم ،تجار یونین چترالی بازار سیاسی رہنماوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرے کی قیادت تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان کے چیئرمین پیر مختار نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شندور چترال کی شہ رگ ہے جس پر جبری قبضہ کسی صورت قبول نہیں جبکہ شندور کی پرانی حیثیت بحال کی جائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی سیاست چمکانے کیلئے گلگت اور چترال کے درمیان محاذ نہ بنائیں اور چترال کا کی بٹوارہ کرنے کی مزموم کوشش سے باز رہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت شندور کو گلگت بلتستان کے حصہ قرار دینے کے فیصلہ پر جلد از جلد نظر ثانی کر کے چترالی قوم میں پھیلی مایوسی کا ازالی کریں اور چترال اور گلگت کے درمیان تلخیاں کو ختم کریں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اس حوالے سے از خود نوٹس لے بصورت دیگر مکگیر احتجاج سمیت اسلام آباد میں دھرنا دینگے ۔