جسٹس فائز کیس: FIA رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

July 14, 2020


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزم افتخار الدین مرزا ویڈیو اپلوڈ کرنے سے متعلق سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

رپورٹمیں بتایا گیا کہ ملزم افتخار الدین مرزا اور شریک ملزم اکبر علی کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو اپنی رپورٹکے ذریعے بتایا کہ ملزم افتخار الدین نے سوشل میڈیا پر 698 ویڈیوز اپ لوڈ کررکھی ہے، ان تمام کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔