پنجاب: لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع

July 14, 2020

حکومت پنجاب نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر (ر) محمد عثمان کے مطابق سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 30 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تاریخی متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہو گی۔