اسٹاک مارکیٹ،تیزی کا رجحان برقرار 100انڈیکس میں 127پوائنٹس کا اضافہ

July 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج،نئے مالی سال کے آغاز پر شروع ہونےوالا تیزی کا رحجان تا حال برقرار ہے ،کے ایس ای100انڈیکس میں 127پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ، سرمایہ کاری مالیت 18ارب 2کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی،54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت معمولی کم رہا۔