فوج میری اپنی ہے، آئین توڑنے والوں کیخلاف بات کی، جاوید ہاشمی

July 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مقدمات سے نہیں گھبراتا، میں نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی بلکہ جن لوگوں نے آئین توڑا ان کے بارے میں بات کی ہے۔ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں ڈال دیں، ضمانت بھی نہیں کراؤں گا، میں نے اداروں کو نہیں لوٹا، قوم سے جھوٹ نہیں بولا۔ میں نے ہمیشہ حق سچ کیلئے آواز اٹھائی، فوج میری اپنی ہے، میں فوج کا احترام کرتا رہوں گا، مجھے مقدمات سے نہیں ڈرایا جاسکتا، مقدمات کرواکر جیل ڈالیں گے تو اور مزہ آئے گا۔