وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہے: اویس قادر شاہ

July 15, 2020

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو کےالیکٹرک کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے، کراچی کے عوام بلاوجہ لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مارکیٹ سےغائب ہو جاتی ہے۔خان صاحب نے کے الیکٹرک پر نوٹس لیا ہے اب کراچی کے عوام پر اللّه رحم کرے۔