ایمریٹس ایئرلائنز کا 4 ماہ بعد فضائی آپریشن بحال

July 15, 2020

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن نے کورونا وائرس کے باعث تقریباً 4 ماہ بعد اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

عرب اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے شہر دبئی سے امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز ای کے 001 لندن پہنچ گئی۔

فلائٹ ای کے 001 کی ایئر بس 380 نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد یہ ایئرلائن کی پہلی پرواز ہے۔

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ یہ فلائٹ لندن سے فرانس کے دارالحکومت پیرس جائے گی جہاں پرواز ای کے 073 کا خصوصی استقبال کیا جائے گا۔

ایمریٹس ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پرواز عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد یورپ کے لیے بھی پہلی پرواز ہوگی۔