کراچی: صدر میں فائرنگ، 1شخص زخمی، فوٹیج سامنے آگئی

July 15, 2020

کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کر لی۔

پولیس کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے گاڑی میں موجود ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کر کے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔