کے الیکٹرک کیخلاف پی ٹی آئی ایم کیو ایم احتجاج ڈرامہ ہے، وقار مہدی

July 16, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اور پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور واپڈا کو نے سندھ کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور واپڈا اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے سامنے بے بس اور مجبور نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے وزراہ کو کے الیکٹرک کے گیٹ پر روک ملاقات کا ٹائم لے کر آنے کو کہا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے۔ مشرف دور میں ایم کیو ایم کے الیکٹرک کی نجکاری میں برابر شریک تھی مگر آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے جبکہ کے الیکٹرک اور عمران خان کا گٹھ جوڑ ہے کوئی نئی بات نہیں ۔ وزیر اعظم کا کے الیکٹرک کو عشائیہ پر بلانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔