انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستانی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی صحافیوں کو انگلینڈ میں پاکستان کے ساتھ سیریز کور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔کئی پاکستانی صحافیوں نے اس حوالے سے ایکریڈیشن کی درخواست دی تھی جسے رد کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی سیریز کے لئے بارہ مقامی صحافیوں اور چار فوٹو گرافرز کو ایکریڈیشن جاری کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں تماشائیوں کو بلانے کی تجویز مسترد کردی۔