واجد شمس الحسن کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

July 16, 2020

برمنگھم (پ ر) برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر برطانیہ واجد شمس الحسن کے بڑے بھائی ماجد حسن کے انتقال پر برمنگھم میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت سابق صدر پیپلزپارٹی، یو کے خواجہ محمد شفیق منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمدسعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر ،حاجی محمدایوب سرکھوی، ریاض علی بٹ، ملک محمد عباس، چوہدری ولایت حیدر اور حاجی محمد،شریف مغل نے شرکت کی۔ ان رہنمائوں نے کہا ہم سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین صبر جمیل عطا فرمائے۔