زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ

July 16, 2020

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 25 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق دو جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 95 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 5 کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 89 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔