چالیس چوروں کے سربراہ نااہل عمران نیازی ہیں، زاہد خان

July 18, 2020

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے کرپٹ مشیروں کو کرپشن کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا ہے اور ان چالیس چوروں کے سربراہ نااہل عمران نیازی ہیں۔

زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں حکومتی وزراء اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ اور نااہل حکمران کو اس ملک پر مسلط کیا گیا ہے، وزراء کا گندم سے متعلق لاعلمی کا اعتراف نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی جس طرح ملک کو لوٹ رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا اس کے ذمہ دار سلیکٹرز بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر خود عیاشی کر رہے ہیں اور وفاقی وزراء خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام صورتحال کے باوجود اعلیٰ عدلیہ کیوں خاموش ہے؟ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور وزیر ہوابازی نے بیانات سے پی آئی اے کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔