لورالائی : منشیات کےتین اسمگلرزگرفتار،19کلو چرس برآمد

July 19, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی میں لیویز نے دوران چیکنگ مسافر کوچ سےتین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے 19کلو چرس قبضے میں لے لی لیویز کے مطابق میختر لیویز نے گزشتہ روز لیویز چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوچ کے تین مسافروں حیات خان، محمد حسن اور مرزا خان سے 19کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا لیویز نے بتایا کہ گرفتار اسمگلرزبھیس بدل کر منشیات کی اسمگلنگ کرتے تھے ۔