لاک ڈاؤن: ذہین نوجوان نے ڈرون سے کافی منگوالی

July 20, 2020

لاک ڈاؤن: ذہین نوجوان نے ڈرون سے کافی منگوالی

واشنگٹن کے قریب سیاٹل میں رہائش پذیر ایک ذہین نوجوان نے کورونا وائرس کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن کے دوران صبح سویرے کافی پینے کے لیے گھر سے باہر جانے کی پابندی کا انتہائی دلچسپ حل نکالا۔

نوجوان نے اس مقصد کے لیے اپنے ڈرون کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر کے بستر پر بیٹھے بیٹھے اس نے کافی شاپ سے کافی منگوائی اور اسے انجوائے کیا۔

کافی کے پینے کے دوران اس نے محسوس کیا کہ اس میں تو کریم بھی ہے، جو اسے درکار نہیں تھی، تو پھر اسے ڈرون سے واپس بھی کردی۔