بیٹے کا ماں پرتشدد کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

July 22, 2020


راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے آر پی او راولپنڈی کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنے والے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

دوسری جانب راوالپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔