منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

July 23, 2020



منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کردی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وکیل کے ساتھ تعلق ہے اسی لیے سماعت نہیں کرسکتا۔

عدالت میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب حکام کو مزید کچھ نہیں پوچھنا مگر پھر بھی بلا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیماری کی پرواہ کیے بغیر لندن سے پاکستان آیا۔