راولپنڈی؛ دو گروہوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

July 24, 2020

راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود گاؤں میال میں دیرینہ دشمنی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ خواتین اور چار بچوں سمیت نو افراد قتل کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل بھی اظہر اور رب نواز گروپ کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون جان سے گئی تھی۔

جمعہ کی شب دونوں گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا، بعد ازاں ایک گروپ کے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچے زخمی بھی ہوئے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں فائرنگ کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔