تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مزدوروں نے بی آرٹی کوریڈور بند کردیا

July 24, 2020

پشاوربی آر ٹی منصوبے میں کام کرنے والے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربی آر ٹی کوریڈور بند کردیا۔

بی آر ٹی کے مزدوروں نے 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مطاہرہ کیا اور منصوبے کا مین کوریڈور آزمائشی بنیادوں پر چلنے والی بسوں کے لئے بند کر دیا۔

احتجاج کے دوران بی آر ٹی کے مزدوروں نےمنصوبے کی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نےکہا کہ گزشتہ 5 ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکدار پیسے ادا کرنے کی بجائے لاہور چلا گیا، عید قرباں قریب آرہی ہے اور انہوں نے بچوں کے لئے کچھ نہیں خریدا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔