عمارت میں آتشزدگی، بچوں نے بلندی سے چھلانگ لگادی

July 25, 2020


فرانس کے طویل المنزلہ اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو کمسن بچوں نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے اور دونوں بچے کھڑکی پر لٹکے مدد کے لیے پکار رہے ہیں، عمارت کے نیچے اہل علاقہ جمع ہیں۔

بچوں کو بچانے والے بہادر 25 سالہ پڑوسی نے کہا کہ بچوں کو تھامتے ہوئے میرا بازو متاثر ہوا ہے، میں نے لوگوں کے شور کی آواز سنی تھی کہ آگ لگ گئی ہے۔

پڑوسی کے مطابق میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ کھڑکی سے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں اور تیسرے فلور پر بچے لٹکے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے ڈر کے مارے رو رہے تھے اور اتنی جلدی ریسکیو کی کوئی ٹیم بھی نہیں پہنچی تھی جو بچوں کو ریسکیو کرسکے، رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔