لاہور، کورونا سے متاثرہ کسی حاملہ خاتون کا انتقال نہیں ہوا

July 25, 2020



لاہور کے گنگا رام اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق نے بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ 120 حاملہ خواتین کا علاج کیا گیا، اسپتال میں داخل کورونا سےمتاثرہ کسی حاملہ خاتون کاانتقال نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں کورونا سےمتاثرہ حاملہ خواتین میں سے21 کے بچے پیدا ہوئے، تمام بچوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جو کہ منفی رہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پیدا ہوتے ہی ماؤں سے علیحدہ کر کے نرسری میں رکھا گیا، لاہور میں کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لئے گنگا رام اور مزنگ اسپتال مخصوص ہیں۔

ایم ایس گنگارام اسپتال نے بتایا کہ اسپتال میں کورونا کی 4 مشتبہ حاملہ خواتین ہیں جن کا کورونا منفی آیا، اسپتال میں اس وقت کورونا پازیٹیو کی کوئی حاملہ خاتون موجود نہیں۔