آٹے چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، عثمان ڈار

July 25, 2020


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آٹا مافیا، چینی مافیا کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، آٹے چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو اور ٹائیگر فورس کنونشن میں خطاب سے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان مشکل حالت میں وزیراعظم عمران خان کو ملا۔

انھوں نے کہا کہ جب کینسر کا علاج کیاجاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے کرائسز میں مشکل فیصلے کیے گئے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب ادارے آزاد ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن پہلے مائنس ون کی بات کر رہی تھی، اب پنجاب میں یہ بات کی جارہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 5 سال پورے کریں گے۔