وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا آغاز عمران خان نے میاں والی سے کیا تھا، ماضی کی حکومتوں نے میری فیملی پر اغوا برائے تاوان کے مقدمے درج ہوئے، اس وقت پولیس میں سیاسی مداخلت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے، آج سیالکوٹ میں ایک بھی سیاسی مقدمہ درج نہیں ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس کو ایک ادارے کی حیثیت سے ماضی میں کام کرنے نہیں دیا گیا، پولیس کے نظام میں اصلاحات لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔