شرمیلا فاروقی کو منڈی کی رونقیں یاد آنے لگیں

July 26, 2020

شرمیلا فاروقی کو منڈی کی رونقیں یاد آنے لگیں

پاکستان پیپیلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کو کورونا سے پہلے منڈی کی رونقیں یاد آنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے 2017 کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سلطان سے ملیے جو ایشیا کا سب سے بھاری بیل ہے۔‘

عالمی وبا کورونا نے منڈی کے معمولات پر بھی گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، ایسے میں شرمیلا فاروقی کو منڈی کی رونقوں کی یاد ستانے لگی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو 2017 کی ہے کہ جب قربانی کا جانور خریدنے کیلئے ماسک کے بغیر منڈی جانا ایک عام سی بات تھی۔‘

اپنی پوسٹ میں شرمیلا نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے اور گھر پر رہنے کا کہا۔