امریکی یونیورسٹیوں پر فیسیں کم کرنے کیلئے دباؤ

July 26, 2020

امریکا میں کچھ یونی ورسٹیوں کی جانب سے ٹیوشن فیس میں کمی کے بعد دیگر یونی ورسٹیوں پر بھی فیسیں کم کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، کورونا کی صورتحال کی وجہ سے امریکا میں طالب علم فیسوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیوشن فیس میں کمی کیلئے 2 ہزار طالب علموں کی پٹیشن کے بعد واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونی ورسٹی نے فیسوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے۔

پرنسٹن یونی ورسٹی نے بھی گزشتہ ماہ ایسا ہی اقدام کیا تھا جبکہ کچھ یونی ورسٹیوں نے سالانہ فیسوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، ہارورڈ یونی ورسٹی نے اگلے سال سے سالانہ فیسوں میں 3.5 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔

امریکا سمیت آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی طالب علم فیسوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔