کورونا کے دوران معاشی حالات خراب ہونے پر فنکار مزدوری پر مجبور

July 26, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس نے فنکاروں کی بھی دنیا بدل دی اور کام نہ ہونے کے باعث فنکار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

کورونا نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا وہیں لاک ڈاون کے باعث فنکاروں کے معاشی حالات بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار کاروبار بند ہونے اور امداد نہ ملنے پر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پائی پائی کو ترس جانے والے کچھ فنکار گھر کا چولہا جلتا رکھنے کے لیے فن چھوڑ کر مزدروی پر مجبور ہیں۔

ان میں موجود کامیڈین غفار لہری نے کام نہ ہونے کے باعث ایزی لوڈ کا اسٹال لگا لیا ہے۔

کامیڈین غفار لہری کہتے ہیں کہ دن بھر کی مزدروی کے بعد چند روپے کماتے ہیں لیکن یہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔

لوگوں کے لبوں پر ہنسی بکھیرنے والوں کی جب اپنی ہنسی معدوم ہوگئی تو دکھ یہ ہے کہ انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔