بےبی وائب کے پیکٹ کو خاتون نے فیس ماسک بنا دیا

July 27, 2020

کورونا وائرس سے بچاو کےلیے غیر ملکی خاتون نے بےبی وائب کے خالی پیکٹ سے فیس ماسک تیار کرلیا۔

ماہرین سے کورونا وائرس سے بچنے اور پھیلاؤ پر قابو کےلیے ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرنے اور فیس ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے مذکورہ ہدایات جاری ہوتے ہیں دنیا بھر میں بے کار سے سمجھے جانے والے فیس ماسک کی قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد لوگوں نے مختلف و منفرد فیس ماسک تیار کیے تاکہ کوویڈ 19 کی وبا سے بچ سکیں۔

حال ہی میں ایک خاتون نے وائرس سے بچنے کےلیے بےبی وائب کے پیکٹ سے ایسا انوکھا فیس ماسک تیار کیا ہے جسے دیکھنے والے بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

خاتون نے بے بی وائپ کے پیکٹ کا وہ حصہ جہاں سے وائپ نکالنے کے بعد اسے واپس بند کردیا جاتا ہے، استعمال کرتے ہوئے ماسک تیار کیا جس کو پہننے کے بعد وہ با آسانی کھا پی بھی سکیں گی۔