جسٹس فائز کیس: PFUJ کی نظرِ ثانی کی درخواست دائر

July 28, 2020

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظرِثانی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں صدرِپاکستان، وفاق، سپریم جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ایف یو جے نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے پیرا گراف 3 سے 11 کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیرا 3 اور 11 میں ایف بی آر کو جو احکامات دیے گئے وہ دورانِ سماعت زیرِبحث نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

جسٹس فائز ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرِ ثانی کی مزید درخواستیں دائر

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 19 جون 2020ء کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے کر حکم نامہ جاری کرے۔