لیاقت آباد، نالے کا پانی گھروں میں داخل ہونے کیخلاف مکینوں کا احتجاج

July 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپروٹر) لیاقت آباد نمبر 4میں گجر نالےکے مکینوں کا گھروں میں نالے کا گندا پانی داخل ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے سٹرک بلاک کر دی جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،اطراف اور گلیوں میں گاڑیو ں کی قطاریں لگ گئیں ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر، ٹریفک بحال کردیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل موسلادھار بارش کے بعد گجر نالے میں طغیانی آنے پر اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا جبکہ کئی گھروں میں بھی گندا پانی داخل ہوگیا تھا۔