ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عید پر 50 قیدیوں کی رہائی کا حکم

July 30, 2020

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اورعید کے موقع پر 50 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے کیمپ جیل کے دورے کے دوران معمولی نوعیت میں قید 50 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ عدیل انور سول جج بھی موجود تھے ، انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور انتظامات تسلی بخش ہونے پر عملے کو سراہا۔