کورونا کے پیش نظر سندھ میں اجتماعی قربانی کے لیے مقامات مختص

July 30, 2020


کورونا وباء کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اجتماعی قربانی کے مقامات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں سندھ حکومت کے مختص کیے گئے کئی مقامات پر انتظامات موجود نہیں ہے۔

ان اجتماعی قربان گاہوں کا مقصد سڑکوں، گلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

شہریوں کا موقف ہے کہ اجتماعی قربان گاہوں پر انتظامات نہیں کیے گئے۔

شہریوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ قربانی سڑکوں اور گلیوں میں ہی کریں گے۔