جماعت اسلامی اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

July 30, 2020

مسلم لیگ ق نے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی کے وفد میں فرید پراچہ، احسان اللّٰہ وقاص، جاوید قصوری اور ذکراللّٰہ مجاہد شامل تھے۔

ق لیگ کی طرف سے چودھری شافع حسین اور خواجہ صلاح الدین ملاقات میں موجود تھے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔