پشاور، افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں

July 31, 2020

پشاور میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔

افغان مہاجرین نے ناصر باغ، چارسدہ روڈ اور شمشتو کیمپ میں نماز عید ادا کی جبکہ افغان مہاجرین کی نماز عیدالاضحیٰ کا بڑا اجتماع اچنی بالا میں منعقد ہوا۔

افغان مہاجرین کی جانب سے سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانورورں کی قربانی کی گئی۔