لاہور کی معروف شاہراہ ایبٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

July 31, 2020

لاہور کی معروف شاہراہ ایبٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، سڑک بیٹھنے سے گڑھے پڑ گئے ہیں جبکہ ٹیپا انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے گرد رکاوٹیں رکھ دیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑک پر گڑھے سے کبھی بھی کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔

مقامی افراد کا مزید کہنا تھا کہ شام یا رات میں تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کو گڑھا نظر نہیں آتا ہے۔