عیدالاضحیٰ اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کی یاد دہانی کراتی ہے، بلاول بھٹو

July 31, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کے لیے تیار رہنےکی یاد دہانی کراتی ہے، آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کاعزم کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ انا کی قربانی کے ساتھ عظیم مقصد کے لیے اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر حکمران اپنی انا کو چھوڑ دیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو حقیقی مقصد کے لیے متحد کرنے کی کوشش کریں جو واقعی قومی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں، سماجی دوری پر عمل کریں۔ اپنے غریب بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشرتی انصاف کے ذریعے ہم زندگی میں اعلیٰ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔