صدر مملکت عارف علوی کا اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو ٹیلیفون

July 31, 2020

صدر مملکت عارف علوی نے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

عارف علوی نے اسکواش کے سابق چیمپئن جان شیر خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی طبیعت پوچھی۔

جان شیر خان نے کہا کہ صدر عارف علوی کے فون کرکےخیریت پوچھنے پر شکر گزار ہوں۔

جان شیر خان کمر کے آپریشن کے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔