وٹامن ڈی کی کمی کوویڈ 19 خطرے کو بڑھا سکتی ہے

August 01, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی محققین کو معلوم ہوا ہے کہ خون میں وٹامن ڈی کی کم سطح کووڈ 19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔ وٹامن ڈی ایک ہارمون ہے جو سورج کی روشنی پڑنے کے دوران جلد میں تیار ہوتا ہے اور جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے درکار ہوتے ہیں۔ مطالعے کے مصنفین نے لکھا کہ ہم حقیقی دنیا کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس بیماری (کووڈ - 19) انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کے امکان کے ساتھ کم پلازما وٹامن ڈی لیول کی ایسوسی ایشن کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔ فیبز جرنل میں شائع ہونے والے حالیہ مطالعے کے لئے ریسرچ ٹیم نے 7807 لوگوں کے اعداد و شمار کو جانچا جنہوں نے حال ہی میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے ساتھ وٹامن ڈی خون ٹیسٹ کروایا تھا۔ نتائج نے ظاہر کیا کہ خون میں وٹامن ڈی کی کم سطح کو کوڈ 19 انفیکشن کے امکان سے آزادانہ طور پر منسلک کی حیثیت سے شناخت کیا گیا۔