فاسٹ بولر حارث رؤف بر طانیہ روانہ

August 01, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حارث رؤف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے جمعے کو برطانیہ پہنچ گئے۔ حارث رؤف کے گزشتہ دنوں کورونا کے 2 ٹیسٹ کیے گئے تھےجو منفی آئے۔ حارث رؤف 14 دن کے لیے قرنطینہ ہوں گے، ان کا برطانیہ میں دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے انگلینڈ بلایا گیا ہے۔