عید پرشہر کے بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیںلوٹ آئیں‘اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

August 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) عید قریب آنے پر شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں پھر سے لوٹ آئی ہیں۔ مہنگائی کی لہر کے باوجود گارمنٹس ،جوتوں، کپڑوں، مصنوعی جیولری،میک اپ کے سامان کی مانگ میں بے تحاشااضافہ ہو گیا ہے۔ دکانداروں نے عید سیزن کمانے کے لئے ان اشیاء کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کر دیا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔