عید پر احتیاط کی ضرورت، گلے نہ ملیں، ہاتھ نہ ملائیں:عمران اسماعیل

August 01, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کےایام میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، عوام گلے نہ ملیں، ہاتھ نہ ملائیں۔

عمران اسماعیل نے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دور اندیشی سے پاکستان کی صورتحال بہت بہتر ہے، آج پوری دنیا کورونا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے۔