• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی پر غریب اورضرورت مند طبقےکو بھی اپنےساتھ شامل رکھیں: عمران خان


وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانی پرغریب اور ضرورت مند طبقےکو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔

وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کیلئے ایک چیلنج بن کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری درخواست ہے کہ عید قربان کےموقع پر تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں، قربانی کےموقع پر غریب اورضرورت مند طبقےکو بھی اپنےساتھ شامل رکھیں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

تازہ ترین